اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا -
- اسرائیل کے نامی گرامی دفاعی نظام کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تہ و بالا کر دیا اور انہیں شدید خودزنی (Self-inflicted damage) کا سامنا کرنا پڑا۔
میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے گذر گئے اور بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچایا۔
ایک مخصوص گھر ـ جو صہیونیوں کے اہم افراد کا خفیہ ٹھکانہ تھا ـ براہ راست میزائل کی زد میں آکر تباہ ہو گیا۔
ویسے ان دنوں صہیونی حکام کی طرح صہیونی آبادکاروں کا مستقل بسیرا بھی پناہگاہوں میں ہے؛ وہ باہر آئیں گے تو دیکھ لیں گے کہ کل کے حملوں میں خاص طور پر، ان کے محلے اور گلیاں کھنڈرات میں بدل گئی ہیں، بالکل غزہ کے گلی محلوں کی طرح جنہیں غاصب صہیونیوں نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔
پورے پورے علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی؛ وہ بھی غزہ کی طرح.
اور ہاں، پانی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی، وہ بھی یقینا غزہ کی طرح، جہاں کے عوام پر پانی دانہ بند کر دیا ہے پلید صہیونیوں اور ان کے سفید فام آقاؤں نے جو انسانیت اور انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہیں اور انسانیت سوز ترین مظالم میں صہیونیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ